
حضرت زینب (س) نے سات معصومین (ع) کے عہد کو درک کیا۔ آپ ولایت محوری کے تمام پہلوؤں جیسے امام کی معرفت، امام کی اطاعت اور راہ امام پر فدا ہو کر بلند مقام حاصل کیا۔
انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ان کی والدہ ماجدہ (س) کس طرح وقت کے امام پر آنے والے مصائب و آلام کے مقابلے میں ڈٹی رہیں اور بالآخر علیؑ کی حمایت کرتے ہوئے اپنی جان کو ان پر فدا کر دیا اور راہ ولایت میں شہید ہو گئیں۔
حضرت زینب(س) نے ولایت محوری کا درس اپنی ماں سے سیکھا اور کربلا میں اس کا عملی مظاہرہ کیا۔