ہم چاہتے ہیں ملک کی قمست کے فیصلے واشنگٹن کے بجائے اسلام آباد میں ہوں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکا اور اُس کے حواری نہ صرف پاکستان بلکہ اُمت مسلمہ کے دشمن ہیں، وہ ہماری طاقت توڑنا چاہتا ہے، ہماری مضبوطی اور کامیابی وحدت میں ہے، عزت کا راستہ اتحاد و وحدت کا راستہ ہے، ایم ڈبلیوایم کے 3 روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز وحدت کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان ہر دور میں امریکا اور اُس کے حواریوں کی خواہش رہی ہے لیکن پاکستان کی محب وطن جماعتیں کل بھی امریکا جیسے ناسور کے خلاف تھیں اور آج بھی اُسے درندہ سمجھتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہوں۔ انہوں نےکہا کہ اسرائیل جسے امریکہ اور برطانیہ نے قائم کیا وہ انسانیت کا دشمن ہے ، فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والی ظلم و بربریت میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ برابر کا شریک ہے۔ ہم پاک فوج کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں، ہم دوبارہ کسی کو ملک توڑنے نہیں دیں گے، اس ملک کے مسائل کا حل فوری الیکشن ہیں، کسی سیاسی و مذہبی شخص کا قتل ہوا تو عوام کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہم مزید کسی ایڈوانچر کے متحمل نہیں ہیں، ہمیں میدان میں حاضر رہنا ہے اور ملک دشمنوں کا راستہ روکنا ہے۔ ہم نے اپنی فوج کو بھی بچانا ہے، جو بھی پاک فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کرے وہ ملک کا دشمن اور قوم کا خائن ہے، جن چوروں ، خائنوں اور لٹیروں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا اُنہیں حکومت دیدی ہے اور جو قوم کے محب وطن ہیں اُنہیں مسنگ کر دیا ہے۔

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکا اور اُس کے حواری نہ صرف پاکستان بلکہ اُمت مسلمہ کے دشمن ہیں، وہ ہماری طاقت توڑنا چاہتا ہے، ہماری مضبوطی اور کامیابی وحدت میں ہے، عزت کا راستہ اتحاد و وحدت کا راستہ ہے، ایم ڈبلیوایم کے 3 روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن کے آخری روز وحدت کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پاکستان ہر دور میں امریکا اور اُس کے حواریوں کی خواہش رہی ہے لیکن پاکستان کی محب وطن جماعتیں کل بھی امریکا جیسے ناسور کے خلاف تھیں اور آج بھی اُسے درندہ سمجھتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہوں۔ انہوں نےکہا کہ اسرائیل جسے امریکہ اور برطانیہ نے قائم کیا وہ انسانیت کا دشمن ہے ، فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والی ظلم و بربریت میں اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ برابر کا شریک ہے۔ ہم پاک فوج کی دل و جان سے قدر کرتے ہیں، ہم دوبارہ کسی کو ملک توڑنے نہیں دیں گے، اس ملک کے مسائل کا حل فوری الیکشن ہیں، کسی سیاسی و مذہبی شخص کا قتل ہوا تو عوام کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہم مزید کسی ایڈوانچر کے متحمل نہیں ہیں، ہمیں میدان میں حاضر رہنا ہے اور ملک دشمنوں کا راستہ روکنا ہے۔ ہم نے اپنی فوج کو بھی بچانا ہے، جو بھی پاک فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کرے وہ ملک کا دشمن اور قوم کا خائن ہے، جن چوروں ، خائنوں اور لٹیروں کو جیلوں میں ہونا چاہیے تھا اُنہیں حکومت دیدی ہے اور جو قوم کے محب وطن ہیں اُنہیں مسنگ کر دیا ہے۔