امریکی ہٹ دھرمی، ایران ایٹمی معاملے پر ویانا مذاکرات ناکام

  Click to listen highlighted text! ویانا : امریکا کی جانب سے پابندیاں ہٹانے اور معاہدے میں واپسی سے انکار کے باعث ویانا مذاکرات ناکامی کا شکار ہوگئے۔ ایرانی وفد نے مزاکرات کے دوران ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی اور ایٹمی مسائل سے متعلق مجوزہ متن پیش کیا تھا جس کا مختلف اجلاسوں میں جائزہ لیا گیا۔ مغربی مذاکرات کاروں نے ایرانی ہم منصبوں کو آگاہ کر دیا کہ ان کی پیش کش غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے بتایا تھا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کا حالیہ دور کامیاب نہیں رہا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کو خارج از امکان قرار دیا تاہم چین کے مندوب کا کہنا ہے کہ بات چیت کا ایک اور دور آئندہ ہفتے کے وسط میں منعقد ہو گا۔ویانا بات چیت کے حالیہ دور کے اختتام کے بعد تمام شرکاء مزید مشاورت کے لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔

ویانا : امریکا کی جانب سے پابندیاں ہٹانے اور معاہدے میں واپسی سے انکار کے باعث ویانا مذاکرات ناکامی کا شکار ہوگئے۔ ایرانی وفد نے مزاکرات کے دوران ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی اور ایٹمی مسائل سے متعلق مجوزہ متن پیش کیا تھا جس کا مختلف اجلاسوں میں جائزہ لیا گیا۔ مغربی مذاکرات کاروں نے ایرانی ہم منصبوں کو آگاہ کر دیا کہ ان کی پیش کش غیر سنجیدہ اور ناقابل قبول ہے۔ فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں نے بتایا تھا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کا حالیہ دور کامیاب نہیں رہا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کو خارج از امکان قرار دیا تاہم چین کے مندوب کا کہنا ہے کہ بات چیت کا ایک اور دور آئندہ ہفتے کے وسط میں منعقد ہو گا۔ویانا بات چیت کے حالیہ دور کے اختتام کے بعد تمام شرکاء مزید مشاورت کے لیے اپنے وطن لوٹ گئے۔