امریکا: کورونا کی نئی قسم اومیکرون سے 19 ریاستیں متاثر

  Click to listen highlighted text! واشنگٹن: امریکا میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون قیامت ڈھانے لگی۔امریکا میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، چند روز قبل دو چار ریاستوں میں کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم اب اس نئے وائرس نے امریکا کی 19 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صرف ریاست ٹیکساس، میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون وائرس پر فائز ر ویکسین کے نئے تجربات میں کامیابی ملی ہے، فائزر کی تین خوراکیں اومیکرون کیخلاف کچھ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔فائزر انتظامیہ کا موقف ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بغیر اومیکرون وائرس سے تحفظ بظاہرمشکل ہے۔ واضح رہے کہ چار کروڑ سے زیادہ امریکی شہری ویکسین کو بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تقریباً دس کروڑ اس کے اہل ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک ویکسین کی اضافی خوراک نہیں لگوائی۔

واشنگٹن: امریکا میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون قیامت ڈھانے لگی۔امریکا میں کرونا کی نئی قسم اومیکرون کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے، چند روز قبل دو چار ریاستوں میں کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم اب اس نئے وائرس نے امریکا کی 19 ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ صرف ریاست ٹیکساس، میساچوسٹس میں ایک لاکھ سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اومیکرون وائرس پر فائز ر ویکسین کے نئے تجربات میں کامیابی ملی ہے، فائزر کی تین خوراکیں اومیکرون کیخلاف کچھ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔فائزر انتظامیہ کا موقف ہے کہ بوسٹر شاٹس کے بغیر اومیکرون وائرس سے تحفظ بظاہرمشکل ہے۔ واضح رہے کہ چار کروڑ سے زیادہ امریکی شہری ویکسین کو بوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تقریباً دس کروڑ اس کے اہل ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک ویکسین کی اضافی خوراک نہیں لگوائی۔