Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ

لندن : پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا تاہم اس کا اطلاق سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر شخصیات پر نہیں ہوگا۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ پریتی پٹیل نے پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے کرنے پر فخر ہے، اس معاہدے کا اطلاق دہری شہریت والوں پر نہیں ہوگا۔پریتی پٹیل نے بتایا کہ مجرموں کی حوالگی کے حوالے سے ہونے والا معاہدہ برطانیہ میں ترمیم کیے گئے امیگریشن قوانین اور منصوبے کا حصہ ہے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک عدالتوں سے سزا یافتہ شہریوں کو حوالے اور اُن کے متعلق معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔اس معاہدے کا سابق وزیر اعظم نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، جو اس وقت علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ سال کے آخر میں معاہدے کو حتمی شکل دی تھی اور آخر کار برطانیہ نے اس معاہدے کو آگے بڑھایا۔

مزید پڑھیے

Most Popular