
کراچی: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل سے جنگ اور اس کا خاتمہ ہے۔ فلسطینیوں کے ساتھ امت تو کھڑی ہے ریاست ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امت مسلمہ میں اختلاف پیدا کرنے میں پہلے نمبر ہے۔ آئے روز ایسی تھیوریز سامنے آتی ہیں کہ حماس اور حزب اللہ کو تو اسرائیل نے بنایا تھا۔ معاشرے میں ایسے خیالات کی ترویج کی جاتی ہے جس سے یہ ظاہر کیا جاتا ہے امریکہ اور اسرائیل کی اجازت کے بغیر کوئی پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور حماس نے اپنے مشترکہ دشمن کے مقابلہ میں اتحاد کیا ہے۔