Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مذاکرات میں اہم رکاوٹ امریکا کی دوغلی پالیسی ہے، ایران

تہران : ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللهیان نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں اہم رکاوٹ امریکا کی دوغلی پالیسی ہے، اپنے سوئٹزر لینڈ کے ہم منصب ایگنازیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران ایک اچھے سمجھوتے کے حصول میں سنجیدہ ہے تاہم مذاکرات میں اہم رکاوٹ امریکا کی دوغلی پالیسی ہے۔ حسین امیرعبداللهیان نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ایک جانب امریکا مذاکرات کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کر رہا ہے اور دوسری جانب اس نے گزشتہ ہفتے ایران کی کئی اہم شخصیات اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی جو امریکہ کی دوغلی پالیسی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے یمن کے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران، یمن کے خلاف جاری محاصرے اور جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے۔سوئٹزر لینڈ کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان میں ایک وسیع البنیاد قومی حکومت کی تشکیل سے متعلق ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے افغانستان کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے اور افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر ایران کی قدردانی کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular