اسلامی تحریک کا بھی تحریک انصاف کیساتھ اتحاد متوقع

  Click to listen highlighted text! اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بعد اسلامی تحریک پاکستان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت لاہور میں ملاقات کرے گی۔جہاں باہمی اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کی نمائندگی مرکزی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گے۔ جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے وفد میں مرکزی جنرل سیکریٹری اسلامی تحریک علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کا معاہدہ متوقع ہے۔

اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بعد اسلامی تحریک پاکستان نے بھی پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت لاہور میں ملاقات کرے گی۔جہاں باہمی اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔تحریک انصاف کی نمائندگی مرکزی وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر پیر نورالحق قادری، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد کریں گے۔ جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کے وفد میں مرکزی جنرل سیکریٹری اسلامی تحریک علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری شامل ہوں گے۔ ملاقات میں ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کیساتھ تعاون کا معاہدہ متوقع ہے۔