Thu Apr 18, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو غلط ثابت کردیا، ایرانی صدر عالمی بےحسی برقرار، غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید دو ریاستی حل کی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، امریکا برطانوی وزیر خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت حزب اللہ کے 2 کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کے بھرپور جوابی وار چہرے کی شناخت کے جدید نظام کا غزہ میں استعمال اکبرالدین اویسی نے دونوں بھائیوں کے قتل کے خدشات ظاہر کردئے اسرائیلی جارحیت پر خاموش ایرانی حملہ کی مذمت میں آگے آگے ہیں، ترک صدر غزہ میں یومیہ سینکڑوں افراد بھوک سے مر سکتے ہیں، ٹیڈروز غزہ میں صیہونی درندگی جاری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اسرائیل سے معاہدہ پر احتجاج، گوگل ملازمین گرفتار متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی ایران میں اسرائیلی جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

روزانہ کی خبریں

خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں، صیہونی اخبار

تل ابیب :صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ خطے میں مزاحمت کی فکری بنیادیں واقعہ کربلا سے جنم لیتی ہیں اور مغربی ممالک کو ان نظریات کی توسیع کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے۔ صیہونی حکومت کے سیاسی اور میڈیا حلقے لبنان، یمن اور عراق میں اسلامی تحریکوں کی بے مثال مزاحمت کی وجوہات اور مزاحمتی قوتوں کے نظریاتی افکار کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اخبار نے لکھا کی ایران، عراق، لبنان اور یمن میں شیعوں کے لئے کربلا کے واقعات صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک تکلیف دہ حقیقت ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کربلا پر ایمان شیعوں بالخصوص اسلامی مزاحمتی محور کے لیے ایک زندہ حقیقت ہے۔ تباہ کن سوچ اور مزاحمتی تحریکوں کے عروج کے درمیان ایک تعلق ہے جو سامراج کی تمام مغربی اقوام اور امریکہ کے مستقبل کے صدر کے لئے تشویش پیدا کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ عراق، لبنان اور ایران میں قابل احترام مذہبی رہنما کربلا کو صرف ایک تاریخی واقعہ کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں ۔واقعہ کربلا کے اثرات کی سب سے بڑی مثال ایران کا اسلامی انقلاب ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular