
لاہور: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ملحقہ دینی مدارس کیلئے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے، جو فی الفور نافذ العمل ہوگا۔ فیصلے کے مطابق 2025ء کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق لیے جائیں گے۔ نئے نصاب میں تحقیقی امور کیساتھ حفظ قرآن، ترجمہ قرآن اور تفسیر موضوعی پر زیادہ توجہ دینے کیساتھ جدید نصابی کتب کو بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ نئے نصاب کی منظوری علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں دی گئی۔ سیکر ٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے واضح کیا ہے کہ نیا نصاب جدید دور کے تقاضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔