Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

یورپی یونین نے افغانستان کیلئے امدادی پیکج ایک ارب یورو تک بڑھادیا

برسلز: یورپی یونین نے افغانستان اور اس کے پڑوسی ممالک کا امدادی پیکج ایک ارب یورو تک بڑھا دیا، یورپی یونین افغان امدادی پیکج کے لیے مزید 70 کروڑ یورو جاری کرے گا، یورپی یونین اس سے پہلے افغانستان کے لیے 30 کروڑ یورو امداد کا اعلان کر چکا ہے۔ یورپی امداد انسانی، سماجی و معاشی ضروریات پرخرچ ہوگی جبکہ یورپی امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو دیا جائے گا۔ صدر یورپی یونین ارسلا وان کا کہتی ہیں افغانستان کو انسانی، سماجی و معاشی تباہی سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی، طویل مدتی امداد کے لیے طالبان کو یورپی یونین کی5 شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔شرائط کے مطابق طالبان کو انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا احترام کرنا ہوگا، طالبان افغانستان کو دوبارہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔افغانستان میں میڈیا کی آزادی اور افغان حکومت میں تمام گروپوں کی سیاسی نمائندگی ہوگی اور طالبان انسانی امداد کے لیے امدادی اداروں کو مکمل رسائی فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular