Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آیت اللہ سعید الحکیم کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مولانا سید ضیاءالحسن نجفی

لاہور : جامعہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مجتہد آیت اللہ العظمی سیدمحمد سعید الحکیم کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ مجلس سے خطاب میں مولانا سید ضیاءالحسن نجفی نے کہا کہ سید سعید الحکیم مرحوم کی علمی اور دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ بلند پایہ عالم اور فقیہ تھے۔ جنہوں نے صدام آمریت میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اسلامی حکومت کے خلاف کسی اقدام سے انکاری رہے۔مرحوم مجتہد کی وفات عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا سید سعید الحکیم 60 کے عشرے میں شیعہ مسلک کے واحد مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید محسن الحکیم کے نواسے اور شاگرد تھے۔سید سعید الحکیم نے عراق پر قابض کمیونسٹ بعث پارٹی کے ظالمانہ دور حکومت میں اسلامی معارف کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔1983ءمیں ایران سے جنگ کے دوران صدام نے سید سعید الحکیم سے ایران کی اسلامی حکومت کے خلاف بیان دلوانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے جرآت و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکار کیا جس پر انہیں خاندان سمیت قید و بند میں ڈال دیا گیا جہاں وہ 8 سال قیدرہے۔انہوں نے کہا کہ صدام کی بعثی حکومت نے دیگر سینکڑوں شیعہ، سنی علماءکو قتل کرنے کے علاوہ فقط آ یت اللہ محسن الحکیم کے خاندان کے 16 افراد کو شہید کیا جن میں زیادہ تر علماءتھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular