
تل ابیب: سابق صیہونی وزیراعظم ایہود باراک نے اسرائیلی فوجیوں کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ الشفا اسپتال کے نیچے بنکرز اسرائیل نے بنائے تھے۔ امریکی ٹی وی سی این این کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران ایہود باراک نے کہا کہ غزہ میں اسپتال کے نیچے بنکرز اسرائیلی تعمیر کنندگان نے کئی دہائیوں قبل بنائے تھے۔ بنکرز بنانے کی وجہ غزہ کی نگرانی کرنا تھا۔ اینکر کرسٹینا امان پور نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کہ آپ نے اسرائیل کا نام غلطی سے تو نہیں لے لیا؟ جواب میں ایہود باراک نے کہا کہ نہیں یہ کئی دہائیوں قبل کی بات ہے۔ اسرائیل نے ہی یہ بنکرز بنائے تھے جو اب حماس کے زیرِاستعمال ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ آپریشن کے دوران الشفا اسپتال کے نیچے سرنگ ملنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حقیقت میں یہ ایک بنکر ہے جسے اسرائیل نے تعمیر کیا تھا۔