کیچ میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 10 اہلکار شہید، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

  Click to listen highlighted text! کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردگرفتار بھی کیےگئے ہیں، واقعےکے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی قیمتی جانوں کے ضیا پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردگرفتار بھی کیےگئے ہیں، واقعےکے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کےخاتمےکیلئے پرعزم ہے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی قیمتی جانوں کے ضیا پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔