
پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں سپاہی عبداللّٰہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے قافلے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔