Fri Oct 09, 2026

مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی

روزانہ کی خبریں

طالبات کا پر زور مطالبہ، مشرقی افغانستان میں لڑکیوں کے 5 اسکول کھل گئے

کابل: افغانستان میں طالبات کے پر زور مطالبے کے بعد ملک کے مشرقی حصے میں میں لڑکیوں کے لیے 5 سرکاری ثانوی اداروں کوکھول دیے گئے ہیں۔ ایک صوبائی اہلکار نے بتایا کہ طالبان نے سرکاری طور پر لڑکیوں کی سیکنڈری اسکول کی تعلیم پر پابندی لگا دی ہے لیکن کابل اور قندھار سے دور افغانستان کے چند حصوں میں اس حکم کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ گردیز کے ششگر ہائی اسکول کے پرنسپل محمد ولی احمدی نے بتایا کہ سرکاری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کے باوجود گزشتہ ہفتے سے تقریباً 300 لڑکیاں اسکول واپس آ چکی ہیں۔سر پر اسکارف اور حجاب پہنے لڑکیوں کے گروپ کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ لڑکیاں خود آئی ہیں، ہم نے انہیں واپس نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیکن اگر وزارت تعلیم نے انہیں بند کرنے کا حکم دیا تو وہ فوری طور پر ایسا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں لڑکیوں کو واپس بھیجنے کے لیے نہیں کہا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular