
بچہ بڑوں کی نسبت زیادہ محبت کی خواہش رکھتا ہے۔ بچے کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ جھونپڑی میں رہ رہا ہے یا محل میں اور نہ ہی اس کی غذا و لباس کی طرف اتنی توجہ ہوتی ہے البتہ وہ جس چیز کو پوری توجہ سے محسوس کر رہا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ دوسرے اس سے پیار کرتے ہیں یا نہیں؟