Tue Aug 25, 2026

چین، ایران پر غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے امریکا کو اپنا رویہ اور طرزِ عمل تبدیل کرنا ہوگا، ایرانی قیادت ایران بیرونی طاقتوں کیخلاف نسل در نسل لڑنے کے لیے تیار ہے، ایرانی آرمی چیف امریکا کو دوبارہ بھوکا بناؤ، قالیباف نے گرافک شیئر کردیا پاکستانی فیلڈ مارشل کا ثالثی مشن، ایران میں ملاقاتیں معاشی دباؤ کا حربہ پرانا ہے، ایران مقابلہ کرنا جانتا ہے، عراقچی غزہ اور مغربی کنارے میں بچے سمیت مزید 6 فلسطینی شہید معاشی دباؤ فوجی شکست کا اعتراف ہے، پاسداران انقلاب یورپی یونین کا ای ون منصوبے کا ٹینڈر واپس لینے کا مطالبہ جارحیت نے خود امریکا کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیا ہے، قالیباف ٹرمپ کی شخصیت پرستی، امریکی صدر نے ہر چیز پر اپنا نام اور چہرہ نمایاں کرنا شروع کردیا صیہونی فوج اور آبادکاروں کے حملے، 4 فلسطینی شہید، 19 زخمی چین کی مدد کے بغیر ایران کو تنہا کرنا ممکن نہیں، نیو یارک ٹائمز یوکرین نے اپنے لئے جہنم کے دروازے کھول لئے ہیں، پیوٹن ایران سے معاشی روابط برقرار رکھنے والے ممالک بھی معاشی تنہائی کا شکار ہوسکتے ہیں، امریکا

روزانہ کی خبریں

شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل اور بنوں جانی خیل میں آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسز کے دو مختلف آپریشنز میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے۔جانی خیل بنوں میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد دو ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے کثیر تعداد میں گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ مقامی عمائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل تعاون کا عزم ظاہر کیا ہے۔ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا تھا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 28 سالہ سپاہی حامد علی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

مزید پڑھیے

Most Popular