روسی صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  Click to listen highlighted text! ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن نے دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا وزیراعظم نے علاقائی سیکیورٹی، خوشحالی کےلیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا عمران خان نے افغانستان کےلیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں معاشی بحران سے بچاؤ کی ضرورت پر بھی زور دیا ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کے دوران عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا وزیراعظم نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم رکھیں گے۔

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن نے دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا وزیراعظم نے علاقائی سیکیورٹی، خوشحالی کےلیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت کو اجاگر کیا عمران خان نے افغانستان کےلیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں معاشی بحران سے بچاؤ کی ضرورت پر بھی زور دیا ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو کے دوران عمران خان نے مختلف شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا وزیراعظم نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم رکھیں گے۔