Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

روس کی قیادت میں قازقستان سے امن فوج کا انخلاء شروع

الماتی : روس کی قیادت میں دو ہزار سے زائد فوجیوں نے قازقستان سے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔ روسی جنرل اور اجتماعی سیکیورٹی کی تنظیم کے فوجی دستوں کے کمانڈر آنڈرے سردوکوف نے کہا کہ امن آپریشن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور اس کے ذمے کام مکمل ہو گئےقازقستان میں پر تشدد احتجاج کے دوران روسی قیادت میں فوجیں تعینات کی گئی تھیں۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت نے کہا کہ روس اور اتحادی فوجوں نے ملک میں صورتحال کو مستحکم کرنے میں انتہائی اہم کرداد ادا کیا ہے۔الماتی میں سی ایس ٹی او کے مشن کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام چھ رکن ممالک کے قومی ترانے نشر کیے گئے اور سرکاری عہدیداروں کی جانب سےتقاریر کی گئیں۔سی ایس ٹو او کے کمانڈر آنڈرے سردوکوف کی قیادت میں روس، بیلاروس، آرمینیا، تاجکستان اور کرغستان سے آنے والی فوجیں 6 جنوری کو قازقستان میں تعینات کی گئی تھیں۔روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ امن فوج نے روسی ایرو سپیس فورسز کے ملٹری ایوی ایشن کے جہازوں میں اپنا ساز و سامان لوڈ کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور مستقل تعیناتی کے مقام پر واپس لوٹ رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular