Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

قرآن مجید آئین زندگی ہے، مولانا تطہیر حسین زیدی

لاہور : مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ قرآن مجید ہمارا آئین زندگی ہے۔ اگر ہماری سوچ، فکر، عمل، ہاتھوں کی حرکت، آنکھوں کا دیکھنا اورکانوں کا سننا قرآن کے مطابق ہوا تو اس صورت میں ہماری سانس تک عبادت الٰہی شمار ہوگی۔قرآن ہمیں دنیا اور آخرت کی طرف متوجہ کر رہاہے کہ آخرت کی زندگی دنیا سے بہتر ہے۔پس ہمیں دنیا سے اچھی صورت میں آخرت کی طرف منتقل ہونا ہے یعنی برائیوں سے پاک اور اعمال صالح کے ساتھ دنیا سے رخصت ہونا ہے تاکہ ہماری آخرت بہتر ہو سکے۔ حوز ہ علمیہ جامعتہ المنتظرماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا کہ دنیا دار ہونا کوئی عیب نہیں ہے بلکہ دنیا پرستی مذموم اور حرام ہے۔ دنیاداری یعنی اپنی اوقات اور شان کے مطابق کھانا پینا اور رہن سہن رکھنا۔ اگر ہمارے پاس مال و دولت ہو گی۔ ہمارا لباس، کھانا پینا اور رہنا سہنا اعلیٰ ہوگا تو کفار پر رعب پڑے گا۔ ہماری گفتار، رفتار اور کردار کا رعب پڑے گا تو و ہ گروہ اسلام میں داخل ہوتے چلے جائیں گئے۔ اور یہی درست دنیا داری اسلام کے غلبہ کا سبب بنے گی۔ ام المومنین حضرت خدیجہ الکبریٰ کہ جو ملیکة العرب کے لقب سے شہرت رکھتی تھیں۔ ان کے پاس درہم و دینار، غلاموں ، کنیزوں اور جانوروں کی کثرت تھی۔ لیکن انہوں نے اپنے لئے امین کو منتخب کیا۔ کتنی مفکرہ تھیں کہ جب وہ دنیا سے رخصت ہونے لگیں تو فرمایا: یا رسول اللہ ! میرا سارا مال آپ کا ہے ،جہاں چاہیں اسے خرچ کریں لیکن آپ کے کندھے پر موجود یمنی چادر میں مجھے کفن پہنا دینا۔ مولانا تطہیر زیدی نے نوجوانوں پر زوردیا کہ وہ جتنا ہو سکے کمائیں اور اپنے آپ کو مضبوط کریں۔ دنیا پرستی کے لئے نہیں بلکہ دنیا داری کے لئے۔ اپنی سہولیات ، آسائشات اور ضروریات پر حلال طریقے سے خرچ کریں اور فضول خرچی اور اسراف سے بچیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular