Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

قطر: اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 8 بھارتی شہریوں کی سزائے موت ختم اور رہائی

قطر نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 8 بھارتی باشندوں کو سزائے موت ختم کرنے کے کئی ماہ بعد رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق جن بھارتی باشندوں کو رہا کیا گیا ہے ان پر جاسوسی کا الزام عائد کرکے مقدمہ چلایا گیا تھا۔ یہ سب بھارتی بحریہ کے سابق افسران تھے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ اس فیصلے کا سہرا قطر کے امیر کے سر ہے۔ 18 ماہ قبل اس معاملے نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا کردی تھی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بحریہ کے سابق افسران پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہیں گزشتہ اکتوبر میں سزائے موت سنائی گئی تھی جو دسمبر میں ختم کردی گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق قطر سے بھارت واپس پہنچنے والے آٹھ میں سے سات افراد نے کہا کہ ان کی رہائی وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔ ان سب کو اگست 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارت نے اس معاملے میں قطر سے کئی ماہ تک مذاکرات کیے۔ ان گرفتاریوں اور مقدمے سے قطر اور بھارت کے تجارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت توانائی درآمد کرنے والا بڑا ملک ہے جبکہ قطر توانائی کا ایک بڑا برآمد کنندہ ہے۔ گرفتاری کے وقت بھارتی باشندے قطری حکومت کے لیے ایک پرائیویٹ کمپنی کے تحت آبدوز کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ اس رہائی سے کچھ دن قبل ہی بھارت اور قطر کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت قطر 2050 تک بھارت کو ہر سال 75 لاکھ میٹرک ٹن مائع قدرتی گیس (ایل این جی) فراہم کرے گا۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دسمبر میں دبئی میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس COP28 کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور قطر میں بھارتی کمیونٹی کی بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یاد رہے کہ قطر میں کم و بیش 8 لاکھ بھارتی باشندے کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular