Sun Dec 03, 2023

گلگت سے پنڈی جانیوالی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 8 افراد شہید، 16 زخمی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ایرانی فوجی مشیر شہید صیہونی حکومت کا غزہ میں بفر زون کے قیام کا سازشی منصوبہ غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، 300 فلسطینی شہید جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی شدید لڑائی غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، نہتے خواتین و بچوں سمیت 180 فلسطینی شہید دنیا بھر میں حماس رہنماؤں کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب اسرائیلی بمباری بچوں کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ہے، یونیسیف اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے، 80 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، ہسپانوی وزیراعظم جنگ بندی ختم، صیہونی فوج نے غزہ پر حملے شروع کردئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی رام اللہ آمد پر شدید احتجاج یرغمالیوں کی ویڈیو نے حماس مخالف پروپیگنڈے کی نفی کردی اسرائیلی جنگی جرائم میں معاونت پر نیدرلینڈ کیخلاف مقدمہ زخمیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت

روزانہ کی خبریں

نفسیاتی لحاظ سے کھیل کی اہمیت

ہر سالم اور مفید کھیل جس میں بچہ مشغول ہوتا ہے، وہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، تھوڑی سی توجہ کرنے سے اس کا بچے کی نفسیاتی و شخصیتی نشوونما میں اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

۔ جسمانی لحاظ سے اہمیت*
بھاگ دوڑ اور اچھلنے کودنے والے کھیل بچے کے پٹھوں کی نشوونما اور جسم کے مختلف حصوں کی ورزش کے لیے بہت اہم اور مفید ہیں۔ اس طرح کے کھیل بچے کی اضافی انرجی کے صرف کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اضافی انرجی اگر صحیح طریقے سے مصرف نہ کی جائے تو بچے کے جسم میں دبی ہوئی حالت میں جمع ہو جاتی ہے اور اس کے لیے بے چینی، غصیلا پن اور بد اخلاقی کا باعث بنتی ہے۔

۔ علاج کے لحاظ سے اہمیت*
کھیل بچے کو اپنے احساسات و جذبات کو خالی کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ وہ کھیل کے ذریعے جسم کے اندر دبی ہوئی انرجی کو خارج کرتے ہیں جو ان کے لیے دباؤ کا باعث بنی ہوتی ہے۔ بچے اپنے احساسات جیسے خوف، ناراضگی، پریشانی اور خوشی وغیرہ کو (کھیل کے دوران )اپنی پسندیدہ شخصیت کا کردار ادا کرتے ہوئے بیان کر سکتا ہے اور اس طرح سے اپنی اندرونی کدورت سے بھی نجات پا سکتا ہے۔

۔ تربیتی لحاظ سے اہمیت*
بچوں کی اصلی شخصیت کھیل کے دوران تشکیل پاتی ہے اور اس کے کردار و رفتار میں بہت اہم تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ ان سب سے بچہ گزر کر رشد کے اگلے مرحلے میں پہنچتا ہے اور ترقی و نشوونما پاتا ہے۔ یہیں سے کھیل کے تربیتی عمل میں اس کی اہمیت کا علم ہوتا ہے اور یہ بات مسلم طور پر ثابت ہوتی ہے۔

۔ اجتماعی لحاظ سے اہمیت*
کھیل کھیلنے سے بچہ سیکھتا ہے کہ کیسے بیگانے اور خانوادہ کے علاوہ دوسرے افراد سے اجتماعی روابط قائم کرنے ہیں اور کیسے اس قسم کے سماجی تعلقات سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنا ہے  اور کیسے سماج میں رہنا ہے۔

۔ تعلیمی لحاظ سے اہمیت*
بچہ مختلف قسم کے کھلونوں سے رنگوں، شکلوں، اندازوں اور چیزوں کی شناخت اور ان کی اہمیت سیکھتا ہے۔ کھیل بچے کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس دنیا کو پہچانے جس میں وہ زندگی گزار رہا ہے۔ اس کو سمجھے، لمس کرے، حس کرے اور انہیں اپنے کنٹرول میں لائے اور حقیقت و خیال کے درمیان فرق کا قائل ہو سکے۔

۔ اخلاقی لحاظ سے اہمیت*
کھیل کے دوران بچے کو پتہ چلتا ہے کہ کون سی چیز اچھی ہے اور کونسی بری۔ بچہ درک کرتا ہے کہ اگر کھیل کے دوران وہ ایک اچھا فرد سمجھا جائے تو اسے سچا، امانت دار، عادل، نظم و ضبط کا پابند، حقیقت طلب، ایمان دار اور خود پر کنٹرول رکھنے والا فرد بننا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular