
لندن : آزادی اظہار کے چیمپئن کئی یورپی ممالک نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیوں پر پابندی لگادی۔ غزہ پر حملے کے بعد یورپی ممالک کا دہرا معیار کھل کر سامنے آگیا۔ فرانس، سوئٹزرلینڈ۔ جرمنی۔ چیک ریپبلک اور آسٹریا سمیت کئی یورپی ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اُٹھانے پر پابندی عائد ہے۔
آسٹریا ،چیک ری پبلک اور جرمنی جیسے ممالک یورپی یونین کو جنگ بندی کے مطالبے سے بھی روک رہے ہیں۔ کوسوو اور بلغاریہ نے بھی مظاہروں پر پابندی لگادی۔ یورپی ممالک کے اس طرز عمل پر ایمنسٹی سمیت انسانی حقوق کی کئی تنظیموں نے تنقید کی اور سوال کیا کہ کیا یہ آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں۔
اسرائیل کیخلاف پرامن مظاہروں کو سیکیورٹی کیلئے خطرہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔