Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

پاکستان اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، صدر علوی کا محمود عباس کو فون

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی بربریت اور دہشت گردی پر غم ناک ہے۔ صدر عارف علوی نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کیا اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، صدر عارف علوی نے اسرائیل کی جانب سے مہلک بمباری، اسکولوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے اہل فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی برادری فوری جنگ بندی اور غزہ تک راہداری کھولنے کے لیے اقدامات لے۔صدر مملکت نے مسلمانوں کی نسل کشی اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular