Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اومی کرون کا پھیلاؤ: ڈبلیو ایچ او نے نئے علاج کی منظوری دے دی

جنیوا : عالمی اداہ صحت نے کورونا وائرس کے دو نئے علاجوں کی منظوری دی ہے اور وائرس کی وجہ سے مرض کی شدت اور موت کو روکنے کے لیے ویکسین کے ساتھ ساتھ کچھ آلات کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے کہا کہ جوڑوں کے درد کی دوائی باریسیٹینیب کا کورٹیکوسٹیرائیڈز کے ساتھ استعمال کورونا سے شدید متاثر مریضوں کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے جس سے زندگیاں بچانے کی شرح بہتر اور وینٹی لیٹرز کی ضرورت میں کمی ہوتی ہے۔ ماہرین نے ان افراد کے لیے مصنوعی اینٹی باڈیز ٹریٹمنٹ سوتروویمیب کی بھی سفارش کی ہے، جو معمولی نوعیت کے وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہو سکتے ہیں جیسا کہ عمر رسیدہ اور قوت مدافعت کی کمی یا ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد۔ماہرین کے مطابق ہسپتال میں داخل ہونے کے خطرے سے دوچار افراد کے لیے سوتروویمیب کے فوائد غیر معمولی ہیں تاہم ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومی کرون جیسے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے خلاف اس کی تاثیر ’ابھی تک غیریقینی‘ ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں شدید بیمار مریضوں کے لیے کورونا وائرس کے صرف تین دیگر علاجوں کو ڈبلیو ایچ او کی منظوری ملی تھی۔ ان میں پہلا علاج کورٹیکوسٹیرائڈز کے استعمال سے متعلق تھا۔ کورٹیکوسٹیرائڈز سستے اور عام دستیاب ہیں اور کورونا وائرس کے شدید بیماری کے کیسز میں سوزش کی شکایت کا ازالہ کرتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے جوڑوں کے درد کی دواؤں ٹوسیلائیزیومیب اور ساریلیومیب کی جولائی میں منظوری دی تھی۔ یہ دوائیں وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کے حد سے زیادہ یعنی خطرناک ردعمل کو کنٹرول کرتی ہیں۔ستمبر میں ڈبلیو ایچ او نے مصنوعی اینٹی باڈی علاج ری جینیرون کی منظوری دی تھی اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق سوتروویمیب کو اسی قسم کے مریضوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی کووڈ علاج سے متعلق تجاویز کلینیکل ٹرائلز کے نئے ڈیٹا کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular