Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اومی کرون کا پھیلاؤ، یورپ کے متعدد ملکوں میں نئی پابندیاں

برسلز: یورپی ممالک میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر ایک بار پھر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں تیزی سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے جبکہ دوسری جانب پابندیوں کے خلاف پیرس سے بارسلونا تک احتجاج بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے پر فرانس، یونان اور آسٹریا میں وزرائے صحت نے انتباہ جاری کیا اور حکومتوں نے سفری پابندیوں کا نفاذ کیا ہے۔پیرس میں نئے سال کے آغاز پر تقریبات اور آتش بازی کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈنمارک میں تھیٹرز، کنسرٹ ہالز، امیوزمنٹ پارکس اور میوزیم بند کر دیے گئے ہیں۔آئرلینڈ میں حکومت نے پبس اور بارز پر رات آٹھ بجے کے بعد کرفیو کا نفاذ کیا ہے جبکہ گھر کے اندر اور کھلی جگہوں پر تقریبات کے لیے نئے ضوابط جاری کیے ہیں۔لندن کے میئر صادق خان نے صحت حکام کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے خدشے اور اس کے ہیلتھ کیئر نظام پر ممکنہ بوجھ کے حوالے سے اقدام کرتے ہوئے برطانیہ کے دارالحکومت میں مقامی کونسلز کو ایمرجنسی سروسز کے ساتھ کام کے لیے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے خطے میں وبا کے اثرات کو دیکھتے ہوئے قوم سے خطاب کیا اور کہا کہ نئی پابندیوں کی ضرورت تھی تاکہ انسانی جانوں کو وائرس کے دوبارہ پھیلتے خطرے سے بچایا جائے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومی کرون اب تک 89 ملکوں میں پہنچ چکا ہے اور کئی علاقوں میں اس ویریئنٹ کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular