
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سات اکتوبر کو مزاحمت کاروں کا میوزک فیسٹیول پر حملے کا منصوبہ نہیں تھا۔ بیشتر اسرائیلی اپنے ہی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حماس کو میوزک فیسٹیول کا پہلے سے کوئی علم نہیں تھا۔ ان کا منصوبہ سرحد کے قریبی اسرائیلی بستیوں اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانے کا تھا۔ مزاحمت کار ڈرونز اور پیراشوٹز کے ذریعے اسرائیلی علاقوں میں اترے تو انہیں فیسٹویل کا علم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق موقع پر پہچنے والے اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ سے میوزک فیسٹیول کے شرکا بھی ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میوزک فیسٹیول پر حماس کے پہلے راکٹ حملے سے قبل ہی بڑی تعداد میں شرکاء حملے کے مقام سے دور نکل چکے تھے۔ میوزک فیسٹیول پر حملے میں 17 پولیس افسران سمیت 364 افراد ہلاک ہوئے تھے۔