
محبت آب و غذا کی مانند ہے اگر متوازن اور مناسب وقت پر ملے تو ہی اپنا اثر دکھائے گی لہذا محبت میں زیادہ روی نہ صرف بچے کے لیے مفید نہیں بلکہ تربیت میں خیانت شمار ہو گی۔
والدین کو چاہیے کہ آئندہ کے پرخطر حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کی تربیت کریں تاکہ وہ مستقبل میں آنے والے نشیب و فراز کے لیے تیار ہوں اور کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ خود سر و خود نما بن جائیں۔