Sun Dec 03, 2023

گلگت سے پنڈی جانیوالی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 8 افراد شہید، 16 زخمی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ایرانی فوجی مشیر شہید صیہونی حکومت کا غزہ میں بفر زون کے قیام کا سازشی منصوبہ غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، 300 فلسطینی شہید جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی شدید لڑائی غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، نہتے خواتین و بچوں سمیت 180 فلسطینی شہید دنیا بھر میں حماس رہنماؤں کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب اسرائیلی بمباری بچوں کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ہے، یونیسیف اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے، 80 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، ہسپانوی وزیراعظم جنگ بندی ختم، صیہونی فوج نے غزہ پر حملے شروع کردئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی رام اللہ آمد پر شدید احتجاج یرغمالیوں کی ویڈیو نے حماس مخالف پروپیگنڈے کی نفی کردی اسرائیلی جنگی جرائم میں معاونت پر نیدرلینڈ کیخلاف مقدمہ زخمیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت

روزانہ کی خبریں

کراچی: ہزاروں بچوں کا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی و تجدید عہد

کراچی: حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام نشترپارک، کراچی میں ہزاروں بچوں نے کفن پہن کر فلسطین سے اظہار یکجہتی و تجدید عہد کیا۔ جلسے میں بلاتفریق مذہب و مسلک اور ہر قسم کی سیاسی و گروہی وابستگی سے بالاتر ہو کر ہزاروں افراد جس میں کثیر تعداد میں خواتین، بچے، بزرگ اور اسکولوں کے طلبہ شامل تھے شریک ہوئے۔
جلسے میں مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے عنوان سے ایک بڑی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جو عوام کی توجہ کا خصوصی مرکز بنی رہی۔ جلسے سے علامہ نصرت بخاری، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ عروج زیدی، حافظ علامہ حیدر عباس نقوی، علامہ جواد نوری، سردار مینگل سنگھ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ نامور منقبت خواں و نعت خواں حضرات نے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ امامیہ اسکائوٹس اور پیام ولایت اسکائوٹس نے شھداء کو سلامی بھی پیش کی.
جلسے میں شہید فلسطینی بچوں کی قبور اور لاشوں کی منظر کشی بھی کی گئی تھی، جبکہ طلباء نے موجودہ فلسطینی حالات پر ٹیبلوز بھی پیش کئے۔ اس موقع پر فلسطینیوں سے تجدید عہد بھی کیاگیا۔
جلسے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم امریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی اسرائیل کی ناجائز ریاست مٹ کر رہے گی اور مظلوم فلسطینیوں کا خون رنگ لائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular