تکفیریوں کی سازش ناکام، ایس یو سی کے وفد کی مولانا قاضی احمد نورانی سے ملاقات، ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب

  Click to listen highlighted text! کراچی : ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا قاضی احمد نورانی نے تکفیری جماعت سے اظہار برات کردیا، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سینئیر نائب صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مولانا قاضی احمد نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں شیعہ مخالف آل پارٹیز کانفرنس میں مکتب تشیع کے خلاف غیر مناسب اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی اظہار خیال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، قاضی احمد نورانی نے وضاحت کی کہ انہیں اورنگزیب فاروقی نے شرکت کیلئے بلایا تھا تو وہ شریک ہوئے تھے ان کا کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان میں شیعہ سنی فساد سے دشمن کو فائدہ ھوگا، ملاقات میں دونوں علمائے کرام نے تفصیلی گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آئندہ جمعرات کو ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور شہر کی پرامن فضاء کوخراب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

کراچی : ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا قاضی احمد نورانی نے تکفیری جماعت سے اظہار برات کردیا، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سینئیر نائب صدر علامہ سید ناظرعباس تقوی کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے مولانا قاضی احمد نورانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انہیں شیعہ مخالف آل پارٹیز کانفرنس میں مکتب تشیع کے خلاف غیر مناسب اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی اظہار خیال پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، قاضی احمد نورانی نے وضاحت کی کہ انہیں اورنگزیب فاروقی نے شرکت کیلئے بلایا تھا تو وہ شریک ہوئے تھے ان کا کالعدم جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان میں شیعہ سنی فساد سے دشمن کو فائدہ ھوگا، ملاقات میں دونوں علمائے کرام نے تفصیلی گفتگو کی اور فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر آئندہ جمعرات کو ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور شہر کی پرامن فضاء کوخراب ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔