
غزہ: عالمی ادارہ صحت نے اسرائیلی سیف زون پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے تباہی کا نسخہ قرار دیدیا۔عالمی ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے جنوبی غزہ کے علاقے المواسی کو محفوظ علاقہ قرار دینے کی تجویز تباہ کن قرار دی۔
جنرل اسمبلی سے خطاب میں سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اتنے سارے لوگوں کو چھوٹے سے علاقے میں محدود کرنا صحت کے مسائل پیدا کرے گا جو پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہیں۔ ٹیڈروس نے اس بات پر زور دیا کہ ڈبلیو ایچ او وسیع معاہدے کے بغیر غزہ میں کسی نام نہاد محفوظ زون” کے قیام میں حصہ نہیں لے گا۔ انہوں نے کہاکہ سیف زون کیلئے بنیادی شرائط پر طویل معاہدہ ضروری ہے جو شہریوں کی حفاظت اور ضروریات کو یقینی بناتا ہو ۔