اسرائیلی فورسز کا انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 دفاتر بند

رام اللہ : صیہونی فورسز نے انسانی حقوق کے گروپوں کے خلاف ایک اور کریک ڈاؤن کیا۔ غاصب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور البریح میں فلسطینی انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے دفاتر پر دھاوا بول دیا ہے۔ فورسز نے انسانی حقوق کی سات این جی اوز کو نشانہ بنایا.بھاری ہتھیاروں سے لیس سپاہی تنظیموں کے دفاتر کے اندر گھس گئے، دفتری سازوسامان اور دستاویزات کو قبضے میں لے لیا، مرکزی داخلی راستوں کو لوہے کی پلیٹوں سے بند کر دیا اور تنظیموں کو غیر قانونی قراردینےکے احکامات چسپاں کردئے. فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جن تنظیموں کےدفاتر پر چھاپہ مارا گیا ان میں الحق، ادمیر، بیسان سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین، یونین آف ایگری کلچرل ورک کمیٹیز، یونین آف ہیلتھ ورک کمیٹی اور یونین آف فلسطینی وومن شامل ہیں.

  Click to listen highlighted text! رام اللہ : صیہونی فورسز نے انسانی حقوق کے گروپوں کے خلاف ایک اور کریک ڈاؤن کیا۔ غاصب اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور البریح میں فلسطینی انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے دفاتر پر دھاوا بول دیا ہے۔ فورسز نے انسانی حقوق کی سات این جی اوز کو نشانہ بنایا.بھاری ہتھیاروں سے لیس سپاہی تنظیموں کے دفاتر کے اندر گھس گئے، دفتری سازوسامان اور دستاویزات کو قبضے میں لے لیا، مرکزی داخلی راستوں کو لوہے کی پلیٹوں سے بند کر دیا اور تنظیموں کو غیر قانونی قراردینےکے احکامات چسپاں کردئے. فلسطینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جن تنظیموں کےدفاتر پر چھاپہ مارا گیا ان میں الحق، ادمیر، بیسان سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطین، یونین آف ایگری کلچرل ورک کمیٹیز، یونین آف ہیلتھ ورک کمیٹی اور یونین آف فلسطینی وومن شامل ہیں.