Sun Dec 03, 2023

گلگت سے پنڈی جانیوالی بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 8 افراد شہید، 16 زخمی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ایرانی فوجی مشیر شہید صیہونی حکومت کا غزہ میں بفر زون کے قیام کا سازشی منصوبہ غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، 300 فلسطینی شہید جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی شدید لڑائی غزہ پر بموں اور میزائلوں کی برسات، نہتے خواتین و بچوں سمیت 180 فلسطینی شہید دنیا بھر میں حماس رہنماؤں کے قتل کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب اسرائیلی بمباری بچوں کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ہے، یونیسیف اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے، 80 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی یورپی یونین کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا چاہیے، ہسپانوی وزیراعظم جنگ بندی ختم، صیہونی فوج نے غزہ پر حملے شروع کردئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی رام اللہ آمد پر شدید احتجاج یرغمالیوں کی ویڈیو نے حماس مخالف پروپیگنڈے کی نفی کردی اسرائیلی جنگی جرائم میں معاونت پر نیدرلینڈ کیخلاف مقدمہ زخمیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کی ضرورت ہے، وزارت صحت

روزانہ کی خبریں

اسرائیل مجاہدین کی ضرب کا انتقام عورتوں اور بچوں سے لے رہا ہے، علامہ جواد نقوی

لاہور: تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے فیصلہ کن وار سے زمیں بوس ہو جانیوالی قابض و غاصب صیہونی حکومت، مجاہدین سے پڑنے والی کاری ضرب کا انتقام غزہ کے عوام، عورتوں اور معصوم بچوں سے لے رہی ہے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں علامہ جواد نقوی نے کہاکہ غاصب صیہونیوں کو انکے جرائم میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور دیگر شرپسندوں کی بھرپور حمایت اور تعاون حاصل ہے، جن کے سربراہوں کے مقبوضہ فلسطین کے پے در پے دورے اور وسائل و اسلحے کی فراہمی دراصل غاصب حکومت کی نابودی کے عمل کو روکنے کی ناکام کوششیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نشانی ہے کہ طاقتور سامراجی طاقتیں، مادی و عسکری وسائل اور ذرائع ابلاغ کی وسیع تبلیغات کے باوجود حماس کی اس عظیم مزاحمت کے مقابلے میں مغلوب ہوکر رہ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں کے ہاتھ کہنیوں تک غزہ کے بچوں، عورتوں اور دیگر شہداء کے خون میں رنگے ہوئے ہیں، ان جرائم پر تمام اسلامی سرزمینوں اور حتی امریکہ، یورپ اور دنیا کے دیگر خطوں میں عوام کے دل کانپ اٹھے ہیں۔ علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ہمیں راستہ دیں پاکستان کے عوام اسی جلسہ سے فلسطین جانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور عورتوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا میں یہاں سے اعلان کرتا ہوں کہ ہمیں کربلا کے شہدیوں کی قسم ہے، ایک ایک بچے کا انتقام لیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular