Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ایران: جامد ایندھن سے چلنے والے خلائی راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ

تہران : ایرانی ماہرین نے پہلی بار جامد ایندھن سے چلنے والے خلائی راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایئرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے قم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جامد ایندھن سے چلنے والے ملک کے پہلے خلائی راکٹ انجن کا یہ تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ پچھلے دوسال کے دوران ایران نے جو راکٹ خلا میں بھیجے تھے، ان میں سیّال ایندھن استعمال کیا گیا تھا لیکن اب کم خرچ راکٹ انجنوں کے ذریعے بڑی تعداد میں مصنوعی سیارچے خلا میں بھیجے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے ایرانی خلائی راکٹوں کا ڈھانچہ، غیر دھاتی کمپوزٹ مادوں سے تیار گیا ہے ۔ نئے ایرانی راکٹوں کا پروپیلر بھی غیر متحرک قسم کا ہے جو راکٹ کی طاقت میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا باعث ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب تک دنیا کے صرف چار ملکوں کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلائی شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور آج ہم خلائی شعبے کی ترقی میں اس سطح پر پہنچ گئے ہیں جہاں سائنسدانوں کے قتل، دھمکیوں اور پابندیوں کے ذریعے ہماری صلاحتیوں اور توانائیوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ نے خود اعتراف کیا ہے کہ ایران نے اپنی ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری فضائی برتری کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ اس سے پہلے ایٹلانٹک کونسل فار ویسٹ کے سربراہ نے بھی کہا تھا کہ خلیج فارس کے ارد گرد موجود امریکی بحری بیڑے بھی 2020 میں ایران کو میزائل تجربات اور عین الاسد چھاؤنی پر حملے کرنے سے باز نہیں رکھ سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular