
غزہ : القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہےکہ مزاحمت کاروں نے تین دن میں اسرائیل کی ساٹھ سے زیادہ فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ حملوں میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ ابوعبیدہ نے ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ نشانہ بننے والی گاڑیوں میں 10 بکتر بند تھیں جس میں اہلکار سوار تھے۔ جنگجوؤں نے پیدل فوج کو ایک اینٹی پرسنل پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا۔ حملے میں کئی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ ترجمان کے مطابق دشمن اپنی تباہ شدہ گاڑیوں کو لے جانے سے قاصر ہوتا ہے ناکامی کے نشانات مٹانے کے لیے ان پر بمباری کرتا ہے۔ ابو بیدہ نے کہا کہ رنتیسی اسپتال پر صیہونی فوج نے اپنے ہی فوجیوں پر اس شبہ میں بمباری کی کہ وہ جنگجوؤں کے آپریشن میں پکڑے گئے ہیں۔انہوں نےکہا کہ 25 جنگجوؤں پر مشتمل دستے نے رنتیسی اسپتال میں دشمن کی افواج پر ایک جامع حملہ کیا ہے۔ جسے دشمن نے مریضوں کو نکالنے کے بعد اڈے میں تبدیل کر دیا ہے۔