Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امپورٹڈ حکومت کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے اور مجرموں کی امپورٹڈ حکومت کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وار ٹویٹس میں عمران خان نے کہا کہ مجرم مافیا کو این آر اوٹو ملے گا اور نیب کے زیرِ تفتیش 1200 ارب میں سے 1100 ارب روپے مالیت کے مقدمات اب نیب کے دائرہ کار سے نکل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ، پاکستان کے خلاف اس سازش کے منصوبہ سازوں اور اسے کامیاب بنانے والوں کو فراموش کرے گی، نہ ہی کبھی معاف کرے گی۔ ہمارے رسول ﷺ کے فرمان کا مفہوم ہے کہ تباہی ان معاشروں کا مقدر بنتی ہے جہاں کمزور کی پیٹھ پر تو تعزیر کا کوڑا برستا ہے مگر طاقتور قانون کی پہنچ سے دور رہتے ہیں، آج نیب کے اس ترمیم شدہ قانون کے ساتھ ہم وائٹ کالر کرائم کے مجرموں کو احتساب سے مبرّا کرتے ہوئے تباہی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب مجرموں کی امپورٹِڈ سرکار کے ترمیم شدہ نیب قانون نے احتساب ہی کو دفن کردیا۔ حکومت میں تبدیلی کی امریکی سازش کے ذریعے محض مجرموں کے اس ٹولے کو ایک اور این آر او دینے کے لیے پاکستان کی پوری معیشت اور سیاسی نظام کو پٹری سے اتارا گیا، مسلم لیگ (ن) کا خرم دستگیر اس کی تصدیق کر چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب ہماری معیشت مستحکم ہونے کے بعد 6 فیصد کی پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہی تھی تو منصوبہ سازوں نے محض ان مجرموں کو این آر او-دوم دینے کے لیے معیشت کو تباہی کے گڑھے میں پھینک کر اور ہمارے لوگوں پر مہنگائی کا ایک بم گرا کر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا مناسب جانا۔
ایک اور ٹویٹ میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم خصوصاً گھرانوں،خواتین اور عمررسیدہ شہریوں کا شکریہ جنہوں نے بعض مقامات پر بارش جیسی مشکلات کے باوجود کمر توڑ مہنگائی اور امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط مجرموں کی امپورٹڈ حکومت کومسترد کرنے کیلئے ہمارےاحتجاج میں شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular