Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

ظالمانہ پابندیاں ختم کردی جائیں تو ہر قسم کی مفاہمت کا امکان پایا جاتا ہے، ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر معاہدے کے فریق ممالک ظالمانہ پابندیاں ہٹانے پر تیار ہو جائیں تو ہر قسم کی مفاہمت کا امکان پایا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دیگر ممالک کا سفر اور وہاں کے حکام سے ملاقات کا نتیجہ ملکی مفادات اور کثیر جہتی تعاون کی صورت میں ظاہر ہونا چاہئے اور بغیر کوئی نتیجہ حاصل کئے صرف مسکرا دینے سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ۔ ویانا میں جاری مذاکرات میں اگر مقابل فریق ایرانی عوام کے خلاف عائد ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے پر تیار ہو جاتے ہیں تو پھر مفاہمت کے لئے زمین ہموار ہے۔ براہ راست مذاکرات کے لئے امریکی درخواست سے متعلق سوال کے جواب میں ابراہیم رئیسی کہا کہ اس قسم کی درخواست مدتوں سے کی جا رہی ہے۔ لیکن اب تک امریکیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ ان کی حکومت کی پالیسی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کا فروغ ہے اور جو بھی ملک ہمارے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے، ہم اُس کے ساتھ تعاون کریں گے لیکن اگر کچھ ممالک ایران کے ساتھ مقابلہ آرائی کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر فطری طور پر ہم بھی ان کے مقابلے میں مزاحمت و استقامت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular