
بیروت : حزب اللہ کے صبح سے شام تک مسلسل حملوں نے صیہونی فوج کے ہوش اڑادئے۔ صبح کے وقت حزب اللّٰہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان سرحد پر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جس میں حزب اللّٰہ نے متعدد صیہونی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور فوجیوں کو راکٹ و گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے لبنان سے ہونے والے حملوں کی تصدیق کر دی اور کہاکہ لبنان سے آنے والے راکٹ کو مار گرایا اور دیگر حملوں کا بھی جواب دیا۔ دوپہر کو حزب الله نے اپنے توپ خانے سے صیہونی فوج کے ٹھکانے پر گولہ باری کی جس میں متعدد فوجی زخمی ہو گئے۔ شام کو ایک بار پھر لبنانی سرحد سے اسرائیل کی طرف 25 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے کئی راکٹوں کو روکا اور دیگر کھلے علاقوں میں گرے۔ حزب اللہ نے برقان راکٹوں کے ساتھ دو الگ الگ کارروائیوں میں اسرائیلی فوجی چوکی کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ جس سے صیہونی فوجی ہلاک وزخمی ہوئے۔