Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

وفاقی حکومت کا عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کو فوڈ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی سپلائی چین متاثر ہوئیں، دنیا بھر میں پیداوار کم ہوئی ہیں، اس کے علاوہ لاجسٹکس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا اور کنٹینرز کی قلت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے ضروری اشیا کی قیمتوں کی بھی قلت دیکھی گئی، ان کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل مہنگائی کی شرح شہری علاقوں 15 فیصد اور دیہی علاقوں میں 17.8 فیصد تھی جسے حکومت کم کرکے بالترتیب 10 فیصد اور 9.1 فیصد پر لانے میں کامیاب رہی ہے، عالمی منڈی میں چینی 2018 میں 240 ڈالر فی ٹن تھی اور آئل 430 ڈالر فی ٹن ہے، حکومت کوکنگ آئل پر ٹیکس ریلیف دے گی اور 45 سے 50 روپے فی کلو اس کی قیمتیں کم کریں گے جس کے اخراجات حکومت اپنی جیب سے ادا کرے گی، گندم کی حکومت کو لاگت 2040 روپے پڑ رہی ہے اور ہم اسے 1950 روپے میں فراہم کر رہے ہیں،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت 123 روپے فی لیٹر پیٹرول فراہم کر رہی ہے، واضح کرنا چاہ رہا ہوں کہ بھارت میں پیٹرول 250 روپے فی لیٹر مل رہا ہے اور خطے کے تمام ممالک سے ہم سستا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular