
تل ابیب : اسرائیلی پارلیمان کے ڈپٹی اسپیکر نسم وتوری نے نیتن یاہو سے غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نسم وتوری نے اپنے اشتعال انگیز بیان میں غزہ میں امداد کی اجازت دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل ضرورت سے زیادہ انسانیت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ جب تک تمام مغوی بازیاب نہیں ہوجاتے غزہ میں امداد کی اجازت کسی صورت نہ دی جائے۔ ہمیں غزہ کی مکمل تباہی سے کم کوئی چیز قبول نہیں۔ نسم وتوری نے شرانگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انٹرنیٹ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں یہ ساری مصروفیت ظاہر کرتی ہے کہ ہم نے کچھ نہیں سیکھا۔
اب غزہ کو بھسم کرنے سے کچھ کم قبول نہیں کریں گے۔