
غزہ: غزہ میں صیہونی درندگی انتہا کو جاپہنچی۔ جنگی طیاروں نے چپے چپے کو خون میں نہلادیا۔ بموں کی برسات میں 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ درجنوں زخمی ہوئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے جبالیہ میں پناہ گزینوں سے بھرے اقوام متحدہ کے الفخورہ اسکول پر میزائل داغ دئے۔ دو سو سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
طیاروں نے خان یونس ۔ نصیرت کیمپ اور دوسرے علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں کو تاک تاک کر نشانہ بنایا۔ صیہونی فوج نے اپنی جانب سے محفوظ قرار دئے گئے جنوبی علاقوں کو بھی نہیں چھوڑا۔ بمباری میں سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 12 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں پانچ ہزار بچے اور تین ہزار خواتین بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں الشفا اسپتال کا گھیراؤ اور تلاشی جاری ہے۔ بجلی بند ہونے سے 24 گھنٹے کے دوران اسپتال میں مزید 24 مریض انتقال کرگئے۔