
غزہ: غزہ میں مزاحمت کاروں کیساتھ جھڑپوں میں 13 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔ حماس کے القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے الطوام، جبالیہ، بیت لاحیہ اور الزیتون میں 29 فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جبکہ الرنتیسی اسپتال کے قریب اسکول میں چھپے فوجیوں، فوجی کیریئرز اور ٹینک کو نشانہ بنایا۔ حملے میں اسرائیل کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ غزہ کے شمال کے کچھ علاقوں میں شدید لڑائی کے بعد اسرائیلی ٹینکوں کی پسپائی ہوئی ہے اور اسے بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اتوار کو صیہونی فوج نے پانچ جبکہ ہفتے کو 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اب تک اس کے 64 فوجی زمینی جنگ میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر 380 فوجی ہلاک ہوئے۔