
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملی امور، ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں میں اتفاق پایا گیا کہ صاف شفاف انتخابات کے نتیجے میں آنے والی حکومت ہی ملکی مسائل حل کر سکتی ہے۔ غیر جانبدارانہ انتخابات ہی عوام کے مینڈیٹ کا احترام اور اداروں کے وقار میں اضافے کا باعث ہو گا۔ امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمشن اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔