Thu Apr 18, 2024

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، چیف جسٹس، فوجی سربراہان اور غیر ملکی سفیر مدعو اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کے افسانے کو غلط ثابت کردیا، ایرانی صدر عالمی بےحسی برقرار، غاصب اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 فلسطینی شہید دو ریاستی حل کی قرارداد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، امریکا برطانوی وزیر خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی حمایت حزب اللہ کے 2 کمانڈر اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کے بھرپور جوابی وار چہرے کی شناخت کے جدید نظام کا غزہ میں استعمال اکبرالدین اویسی نے دونوں بھائیوں کے قتل کے خدشات ظاہر کردئے اسرائیلی جارحیت پر خاموش ایرانی حملہ کی مذمت میں آگے آگے ہیں، ترک صدر غزہ میں یومیہ سینکڑوں افراد بھوک سے مر سکتے ہیں، ٹیڈروز غزہ میں صیہونی درندگی جاری، خواتین و بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی اسرائیل سے معاہدہ پر احتجاج، گوگل ملازمین گرفتار متحدہ عرب امارات میں بارشوں کا 75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، نظام زندگی مفلوج خیبرپختونخوا میں بارشوں سے حادثات، جاں بحق افراد کی تعداد 32 ہوگئی ایران میں اسرائیلی جہاز پر موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

روزانہ کی خبریں

اقتباس |والدین کے حقوق (حصہ ہفتم)*

ماں باپ کافر بھی ہوں تو قابل احترام ہیں*

اسلام وہ واحد نظام ہے جو انسان کی سعادت اور اس کو کمال تک پہنچانے کی خاطر ہر مثبت اور منفی نکات کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اسلامی تعلیمات میں سے ایک نکتہ جس کی طرف متعدد آیات میں اشارہ ہوا ہے وہ یہ ہے کہ:
مشرکوں اور کافروں سے دوستی رکھنا حرام ہے لیکن اس قانون سے والدین کو مستثنیٰ کیا گیا ہے۔
یعنی اگر والدین یا ان میں سے ایک فاسق یا کافر ہو، پھر بھی قابل احترام ہیں ان سے اچھے روابط رکھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

زکریا ابن ابراہیم نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا کہ میں مسیحی تھا اب مسلمان ہو چکا ہوں لیکن میرے والدین اور خاندان اِس وقت بھی مسیحی ہیں اور میری ماں نابینا ہے میں ان کے ساتھ رہ رہا ہوں اور ان کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں کیا یہ میرے لیے جائز ہے؟

امام علیہ السلام نے فرمایا: کیا وہ سور کا گوشت کھاتے ہیں! میں نے کہا نہیں، وہ سور کا گوشت نہیں کھاتے اور اسے ہاتھ تک نہیں لگاتے۔

پھر امام (ع) نے فرمایا کہ ان کے ساتھ رہنے اور کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے ان کے ساتھ رفت و آمد رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی ماں کا خیال رکھو اور ان سے نیکی کرو اور اگر وہ مر جائیں تو ان کا جنازہ دوسروں کے حوالے نہ کرو۔

اسی طرح ایک اور روایت جناب جابرٔ سے یوں نقل کی گئی ہے:
جابرٔ نے کہا میں نے سنا کہ ایک شخص نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے عرض کیا میرے والدین آپ کے مخالف ہیں ( کیا وہ قابل احترام ہیں!؟ ) آپ نے فرمایا ان سے نیکی کرو جس طرح میرے ماننے والے مسلمانوں سے نیکی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular