
جن بچوں میں خود اعتمادی کا فقدان ہوتا ہے وہ
نئے تجربات اور کاموں سے کتراتے ہیں۔
دوسروں کو اپنی کوتاہیوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
معمولی نوعیت کی ناکامیوں کو بھی برداشت نہیں کر پاتے۔
بہت جلد دوسروں سے متأثر ہو جاتے ہیں۔
معمولا شرمیلے اور کم گو ہوتے ہیں۔
زیادہ تر تنہا اور اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔
زندگی کے متعلق ان کی نظر منفی، مایوسانہ اور لاتعلقی پر مبنی ہوتی ہے۔
اپنے مثبت اور منفی نکات کا حقیقت پسندی سے جائزہ نہیں لے سکتے۔
اپنے بارے میں دوسروں کی طرف سے تعریف اور تشویق کے خواہشمند ہوتے ہیں-
شکست کی صورت میں معمول سے زیادہ پریشان اور بے تاب ہو جاتے ہیں۔
اپنی سستی اور ناتوانی کے احساس میں مبتلا رہتے ہیں۔
خود اعتمادی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے افراد نئی صورتحال اور ماحول میں جس سے وہ آگاہ نہیں ہوتے وہاں کوئی نیا کام انجام نہیں دے سکتے یا پھر جب کسی نئی جگہ جاتے ہیں تو وہ پریشان اور اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں۔*