رسول اکرم(ص) کی شان میں گستاخی کیخلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے مظاہرہ

  Click to listen highlighted text! واشنگٹن :نبی پاک(ص) کی شان میں گستاخی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح امریکی مسلمان بھی سراپا احتجاج بن گئے، بھارتی بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی کی ترجمان کی رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ کلمات کے خلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے سینکڑوں مسلمانوں نے مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مذمتی اور احتجاجی نعرے درج تھے مظاہرین بھارت اور وہاں بر سر اقتدار پارٹی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین کی قیادت کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ اسلامو فوبیا ہے اظہار رائے کی آزادی نہیں رہنماؤں نے نبی(ص) کی شان میں توہین آمیز کلمات کی مرتکب ترجمان کی معطلی کو ناکافی قرار دیتے ہوۓ اس کی فوری گرفتاری اور کڑی سے کڑی سزا دینے کامطالبہ کیا.

واشنگٹن :نبی پاک(ص) کی شان میں گستاخی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح امریکی مسلمان بھی سراپا احتجاج بن گئے، بھارتی بر سر اقتدار پارٹی بی جے پی کی ترجمان کی رسول اکرم (ص) کی شان میں گستاخانہ کلمات کے خلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانہ کے سامنے سینکڑوں مسلمانوں نے مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مذمتی اور احتجاجی نعرے درج تھے مظاہرین بھارت اور وہاں بر سر اقتدار پارٹی کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، مظاہرین کی قیادت کرنے والے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یہ اسلامو فوبیا ہے اظہار رائے کی آزادی نہیں رہنماؤں نے نبی(ص) کی شان میں توہین آمیز کلمات کی مرتکب ترجمان کی معطلی کو ناکافی قرار دیتے ہوۓ اس کی فوری گرفتاری اور کڑی سے کڑی سزا دینے کامطالبہ کیا.