Sun Oct 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج

روزانہ کی خبریں

مجلس غم میں آﺅ سادگی اور سنجیدگی کے ساتھ

آج جب کاشانہ مرتضیٰ ؑ میں مجلس شروع ہوئی تو محترمہ نایاب کی بیٹی پر شکوہ لباس میں چہرے پر مسکراہٹ لئے فرش عزا پر آکر بیٹھ گئی پھر جب تک مجلس ختم نہ ہوئی اس کے چہرے سے مسکراہٹ بھی جدا نہ ہوئی محترمہ نایاب کی بیٹی فروا کی عادت تھی کہ ہر محفل خواہ مسرت کی ہو یا غم کی ہر جگہ ہنسی مذاق کا موضوع تلاش کرلیا کرتی چاہے کسی کو ناگوار ہی کیوں نہ گزرے آج بھی مجلس عزا میں وہ مسلسل اپنی ساتھی سے محو گفتگو رہی ذاکرہ کی گفتگو پر توجہ دینے کے بجائے اردگرد نظریں دوڑاتے ہوئے ہنستی رہی جبکہ ہمیں مجالس عزاءمیں سوگ کے ماحول میں رہنا چاہیے جیسے کسی کی عزیز کی مرنے پر اسے پرسہ دیتے ہیں تو چہرے پر سنجیدگی ہوتی ہے اور غم زدوں کا خیال رہتا ہے اسی طرح ہمیں چاہیے کہ ہم مجلس عزا میں آئیں تو سادگی اور سنجیدگی کے ساتھ کیونکہ ہماری بی بی سیدہ ؑ ہم سے پہلے وہاں موجود ہوتی ہیں کیا ہم کو زیب دیتا ہے کہ ہم غم میں آئیں تو جدید فیشن کے لباس میں چہرے پر ہنسی سجائے ہوئے ہم تو کنیزان زہرہ ؑ ہیں اور پرسہ داران ام البنین! کیا ہم اپنی شہزادی کو اپنے انداز و تاثرات سے اور غم زدہ کرنا چاہتے ہیں؟
ہمارے مولا حضرت سجاد ؑ نے فرمایا کہ اگر اس طرح کے لباس پہنے جائیں جس میں دکھاوا ہو کہ لوگ متوجہ ہوں تو روز قیامت اسے آگ کا پہراہن پہنایا جائے گا پس ہمیں چاہیے کہ سادگی اور وقار کو اپنائیں اور پردہ کو قائم رکھیں جو اس قوم کی خواتین کی پہچان ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular