صاف و شفاف الیکشن واحد حل، ملک کے لیے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، عمران خان

  Click to listen highlighted text! کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے۔ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر سے کہا کہ ہمیں ریلیف دلادیں۔ لیکن وزیر خزانہ اور شہباز شریف سمجھ لیں کہ کوئی چیز مفت نہیں ہوتی ہر چیز کی قیمت ہوتی ہے امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔ امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے، نیوٹرلرز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی۔ ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا، اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے، مجھے خوف ہے کہ ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اور اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمراں ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔

کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر یہ حکمران ملک پر مسلط رہے تو اداروں کو دفن کردیں گے۔ صاف اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مزید انتشار پھیلے گا۔ مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے امریکی سفیر سے کہا کہ ہمیں ریلیف دلادیں۔ لیکن وزیر خزانہ اور شہباز شریف سمجھ لیں کہ کوئی چیز مفت نہیں ہوتی ہر چیز کی قیمت ہوتی ہے امریکا ہماری حقیقی آزادی کی قیمت لے گا۔ امریکا سے سازش ہوئی یہاں سے میر جعفر اور میر صادق ان سے ملے، نیوٹرلرز کو سمجھایا کہ سازش ہورہی ہے اگر حکومت گرائی تو آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی۔ ہم نے روس سے تیل لینا تھا اور بوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا، اس حکومت نے روس سے تیل کی بات کیوں نہیں کی؟ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے، مجھے خوف ہے کہ ملک وہاں پہنچ جائے گا جہاں سری لنکا پہنچ گیا ہے۔ صرف راستہ ایک ہی ہے صاف و شفاف الیکشن کا اور اس مقصد کے لیے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے کیونکہ اگر یہ حکمراں ملک پر مسلط رہے تو اداروں کودفن کردیں گے۔