
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے احتساب عدالت اسلام آباد میں درخواست دائر کی۔ احتساب عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ کی تعمیل کیلئے قانون کے مطابق اقدامات کا حکم دیا۔ اور ان کے وارنٹ جاری کردئے۔ نیب کی ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا۔ تفتیشی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ 5 منٹ تک سوالات کئے۔ ادھر اسی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی نیب اسلام آباد آفس میں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بطور ملزمہ پیش ہوئیں۔ انہیں گرفتار کرنے کے بجائے تفتیشی ٹیم نے پوچھ گچھ کی اور انہیں 11 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کرکے جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔